بی پی ایڈ (بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن) سالانہ امتحانات 2020 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

0
352

بی پی ایڈ (بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن) سالانہ امتحانات 2020 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
کراچی 🙁 اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی پی ایڈ (بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن) سالانہ امتحانات 2020 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم8000/= روپے فیس کے ساتھ 23 اکتوبر2020 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 4000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامعہ کراچی: ایل ایل بی سال اول ودوئم کے امتحانات 15 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل بی سال اول ودوئم کے امتحانات کا آغاز15 اکتوبر سے ہورہاہے۔شعبہ جغرافیہ جامعہ کراچی میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے والے امتحانات اب شعبہ ریاضیات(میتھمیٹکس) میں منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here