یکم ا کتوبر،1895 کو قائد و شہیدِ ملت نواب زادہ خان لیاقت علی خان کی یوم پیدائش کا دن

0
2520

یکم ا کتوبر،1895 کو قائد و شہیدِ ملت نواب زادہ خان لیاقت علی خان کی یوم پیدائش کا دن ہے, وہ لیاقت علی خان جو قیام پاکستان سے قبل بھارتی پنجاب میں کرنال کی 360 گاؤں کی جاگیر و جائداد کے مالک تھے نوابی دور میں کبھی ایک لباس دوسری مرتبہ نہیں پہنا تھا, انگلینڈ جب پڑھنے گئے تو خادم, خان سامہ, ڈرائور تک ساتھ دیا گیا, انکی قیام گاہ میں کوئی کھائے یا نا کھائے کھانا 50 سے 100 افراد کا کھانا روز بنا کرتا تھا یہ شان تھی پاکستان کا پہلا وزیراعظم بننے سے قبل خان لیاقت علی خان کی پاکستان کا قیام عمل میں آنے کے بعد ساری دولت و جائیداد عرض پاک پر لٹادی بدلہ میں اپنے وطن سے ایک انچ کا بھی کلیم نا کیا, دہلی میں موجود اپنی کوٹھی بھی پاکستانی سفارت خانہ کو عطیہ کردی, وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد آپکی کل جائداد دو اچکن, پیوند لگی تین پتلونیں اور بوسکی کی ایک کمیز تھی حتی کہ وزیراعظم کیلئیے مختص چینی کا کوٹہ ختم ہوجانے پر نواب خاندان پھیکی چائے پیا کرتا تھا, 16 اکتوبر کو لیاقت باغ میں جب لیاقت علی خان کو شہید کیا گیا تو آپکے پاس اپنی ملکیت میں کوئی زمین نا تھی, شہادت کے بعد لیاقت علی خان کی سادگی دیکھ کر دنیا حیران و پریشان رہے گئی تھی شہید ملت کی اچکن کے نیچے پھٹی بنیان اور پاؤں میں سوراخ دار موزے تھے نا کوئی بینک اکاؤنٹ نا کوئی جائدا حتی کہ آپکے کفن دفن تک کیلئیے کوئی خرچ تک نا تھا یہ تھی نواب زادہ شہید خان لیاقت علی خان کی شان و شوکت جنہوں نے اپنا مال اسباب سب کچھ اس وطن کیلئیے قربان کردیا تھا, ﷲ پاک شہید لیاقت علی خان کے درجات بلند فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here