صغیر حسین ٹیم مینیجر, سبطین رضا, واصف رضا, آل حسن اور وقاص حسن کو چیز مقرر.

0
1436

ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز کے بعد ٹریننگ کیمپ کے لیے 35 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے گئے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل ہا کی ٹیم کے 2 روزہ ٹرائلز کے دوران 110 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے بہترین 35 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے. جمعہ 25 ستمبر سے منتخب کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا. ٹریننگ کیمپ دو سیشنز پر مشتمل ہوگا جن میں روزانہ صبح 7 بجے سے 9 بجے تک فزیکل اور شام 4 بجے سے 6 بجے تک ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائیگی.
چیف سلیکٹر لطافت حسین شاہ کے مطابق ٹریننگ کیمپ کیلئے منتخب کیے جانے والے کھلاڑیوں میں اعون آغا, رضا, بابر صادات, ظفیر احمد, شوزب رضا, طحہ رضا, ندیم اکرم, حسنین سولنگی, نعمان خان, فہیم خان انس صدیقی, عارف اللہ, شان, سید سعد علی, رایان الرحمان, سید احمد علی, عماز, شہیر قاسم, حذیفہ شاہد, صدیق خان, عبداللہ, حُنین, تیمور شیخ, عِرَج, سہیل خان, صفیر خان, وقاص خان, عیسٰی خان, باسط علی, عامل, ارسلان, محسن, یاسین خان, علی طبع طبعای, ایماز صدیقی شامل ہیں.
ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جان محمد کے مطابق کیمپ کے دوران ہی حتمی ٹیم کا اعلان بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیمپ کمانڈنٹ اور ٹیم مینیجر سید صغیر حسین ہوں گے. سبطین رضا, آل حسن, واصف رضا اور وقاص حسن کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here