وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز سوک سینٹر کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے آفسوسناک واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا

0
888

اظہار تعزیت
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز سوک سینٹر کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے آفسوسناک واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔جس میں دو آفسران وسیم عثمانی اور وسیم رضا فائرنگ سے شہید ہوئے اللّٰہ تعالٰی سے دعا ہے کہ دونوں کی مغفرت فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آ صف اکرام اس واقع پر نوٹس لیتے ہوئےاس کی مکمل تحقیق کرائیں اور ادارہ میں سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور افسران و ملازمین کے جان و مال کی حفاظت کی جائےاور آئندہ اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیئے جائیں۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈی جی کے ڈی اے آ صف اکرام کو کہا کہ دونوں ملازمین کی واجبات کی ادائیگی قانونی طور پر عمل میں لائی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور جلد ازجلد انکے واجبات کی ادائیگی انکے لواحقین کو کی جائے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ لیبر یونین محمد اشرف اور محمد اسلم صدیقی نائب صدر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here