واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے واٹربورڈ کے افسران کو ہدایات دی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر- طلعت محمود ) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے واٹربورڈ کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ،واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹرسمیت ضلعی شکایات مراکز پر درج کرائی جانے والی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے ،ان ہدایات کی روشنی میں واٹربورڈ کے عملے نے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی شکایات کے خاتمے کیلئے شبانہ روز کوششیں تیز کردی ہیں ،شہر کے مختلف علاقوں میں رات دن کام جاری ہے ،بارشوں کے پانی کے ساتھ آنے والے کچرے اور دیگر اجزاکے باعث دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کور اور رنگ سلیب تبدیل کئے جارہے جبکہ فراہمی آب کی لائنوںسے لیکیجز کا خاتمہ اور نئے والوز کی تنصیب سے پانی کے ضیاع کی روک تھام کے ساتھ ساتھ تقسیم آب کا نظام بھی بہترکیا جارہاہے ،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے قائد آباد میں 6انچ قطر کی فراہمی آب کی خستہ لائن کو تبدیل کردیاہے ،اس اقدام سے قائد آباد اورملحقہ آبادیوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگئی ہے ،لانڈھی 37ڈی میں مشینوں کے ذریعہ سیوریج لائنوں صفائی کرکے اوورفلو کی شکایت دور کردی گئی ہیں ، قطر اسپتال موڑ سمیت یوسی 12 کی مختلف جگہوں پر اوورفلو کی شکایت حل کی گئی ،یوسی 7سائٹ ٹاون میں 18انچ قطر کی سیویج لائن کی صفائی کرکے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل حل کیئے گئے ،سجن گوٹھ بلدیہ ٹاون میں فراہمی آب لائنوں کی مرمت کرکے لائنوں میں پیدا ہونے والے رساؤکا خاتمہ کیا گیا،خلد آباد یوسی 6میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کا کام جاری ہے،کورنگی کی مختلف یوسیز میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کوراوررنگ سلیب تبدیل کیئے گئے ،نیشنل ہائی وے پر قائد آباد کے مقام پر 6انچ قطر کی فراہمی آب بوسیدہ لائن کو تبدیل کرکے علاقہ میں پانی کی فراہمی بہتر کردی گئی ہے ،سرجانی ٹاؤن سیون اے اور سیون بی سیکٹر میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی جدید مشینوں کے ذریعے صفائی کرکے علاقہ سے نکاسی آب کے مسائل دور کیئے گئے،کورنگی میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،لیاری یوسی 4میں110 اور 160ایم ایم کی پی ای لائن بچھادی گئی ہے ،حبیب بنک پاک کالونی پمپنگ اسٹیشن میں 100ہارس پاور کا بوسٹنگ پمپ نصب کرکے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ،سائٹ ٹاؤن یوسی 5میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے ،ڈملوٹی پمپ ہاؤس کے پمپ میں پھنسنے والے گھاس بھونس کو نکال کر متاثرہ پمپ کو دوبارہ قابل استعمال بنادیا گیا ہے ،محمدی کالونی فیڈرل بی ایریا میں 3انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن میں والو نصب کرکے علاقہ میں تقسیم آب کا نظام بہتر کردیا گیاہے،یوسی 6اورنگی ٹاو ¿ن میں 24انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن میں ہونے والے رساؤ کے خاتمہ کیلئے مرمت شروع کردی گئی ہے،ماڈل زون ملیر یوسی 3اور4میں دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی اور دیگرلائنوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 50میں جیٹنگ وراڈنگ مشینوں کے ذریعہ سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے اوورفلوکا خاتمہ کردیا گیا ہے ،غوثیہ روڈ لیاری میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے ،گلستان جوہر بلاک 19میں دھنسنے والی 36انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کیلئے کام کا آغاز کردیاگیا ہے ،کورنگی ،آرسی ڈی روڈ میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے ،ملیر یوسی 12میں دھنسنے والی 36انچ قطرکی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع کردیا گیاہے