جامعہ کراچی:مارننگ وایوننگ پروگرام سیمسٹر کے (ضمنی) امتحانات کا آغاز 05 اگست سے ہوگا

0
1154

امتحانات کا انعقاد متعلقہ شعبہ جات میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت یقینی بنایا جائے
انچارج سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق آؤٹ گوئنگ(Outgoing)اورسابق طلبہ(Ex-Students)(مارننگ وایوننگ پروگرام)کے لئے ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کا آغاز05 اگست2020 ء سے متعلقہ شعبہ جات میں ہورہا ہے۔امتحانات کے انعقاد کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت یقینی بنایا جائے۔
ایسے طلباوطالبات جو پہلے سے ہی ضمنی امتحانات کے فارم جمع کراچکے انہیں دوبارہ فارم جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو ضمنی امتحانات کا فارم جمع کرانا چاہتے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk سے رجوع کریں۔
ویلیڈ(Valid) انرولمنٹ کے حامل آؤٹ گوئنگ (Outgoing)اورسابق طلبہ (Ex-Students) ہی مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔جوطلبہ شارٹ آف سی جی پی آر قراردیئے جاچکے ہیں اور اسکول آف لاء کے ایسے طلباوطالبات جو 50% فیصد سے کم پرسنٹیج کے حامل ہیں وہ ان امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں جبکہ فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن کے حامل طلبہ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔ریگولر،تین یا اس سے زائدمرتبہ فیل ہونے والے اور شارٹ آف اٹینڈنس کے حامل طلبہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here