University

وائس چانسلر کو سینڈ یکٹ کی سربرائی سے ہٹانے کی سازش.

ریٹائرڈ ججز یا بیورو کریٹس کو سینڈ یکیٹ کا سربراہ لگانے کی تجویز،
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اپنے پنجاب کے ساتھیوں کے ساتھ ہے، اور اس عمل کی پر زور مذمت کرتے ہیں.
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 18 جون کو سماعت گاہ فارمیسی جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے کی۔
پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں ایک قانون پیش کیا ہے جس میں سرکاری جامعات میں ریٹائرڈ جج اور بیوروکریٹ شیخ الجامعہ کے عہدےپر لگا ئےجا سکیں گے۔ اس پر پورے پنجاب کی جامعات نے حکومت کو صاف الفاظ بتایا ہے کہ اس قسم کے کسی قانون کو نہیں مانا جائے گا۔ انجمن اساتذہ
جامعہ کراچی اپنے تمام پنجاب کے ساتھیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کے ہم ان کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی اس جدوجہد میں انکو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کوئی صوبائی حکومت اس طرح کا اقدام اٹھا رہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا حکومت نے 2013 میں اور سندھ حکومت نے 2013 میں ترمیمی قوانین کے تحت جامعات کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی مگر اساتذہ کی جدوجہدکی وجہ سے دونوں جگہوں پر جامعات کی خودمختاری برقرار رہی۔ اسہی طرح اس بار بھی انشاللہ اساتذہ اپنی جدوجہد سے اسکو بھی ناکام بنائیں گے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW