ایم کیو ایم نے سیاست سے قبل خدمت انسانیت کی، عامر خان
غرباو مساکین کی دارسی کے فلاحی ادارہ قائم کیا، راشن کی تقسیم کے کام کا جائزہ
سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نےکہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کا ویثرن بلاتفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت ہے. ایم کیو ایم نے سیاست سے قبل خد مت انسانیت کی اور غرناء ومساکین کی دادرسی کے لیے فلاحی ادارہ قائم کیا. ان خیالات اظہار انہوں نے چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 22 اور 23 نارتھ ناظم آباد میں خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے ضرورت مند افراد میں تقسیم کئے جانے والے راشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا-اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شکیل احمد، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ٹیکسز مستفیض فاروقی، ڈسٹرکٹ کونسلر سعد ملک و دیگر بھی شامل تھے.