News

وائرس سے بچائو،مساجد میں صابن پہنچائو مہم جاری

 

وائرس سے بچائو
مساجد میں صابن پہنچائو مہم جاری
خدمت عوام ویلفیئرآرگنسئیزیشن کے بانی وچیئرمین زاہدرحیم نے کرونا وائرس سے بچائو آگاہیی مہم کے ساتھ عوام الناس میں صفائی اور صابن سے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیئے مساجد کے آئمہ کرام، خطباء، امام اور مسجد کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان میں اینٹی بیکٹریا صابن تقسیم کیئِے۔ علماءکرام اور مساج کی انتظامیہ نے اس مہم کی بھرپور حمایت کی سماجی کارکن زاہد رحیم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وضو خانوں بلخصوص مساجد بیت الخلاء میں صابن کی فراہمی کو ممکن بنائینگے اور صاحب حثیت نمازیوں سے بھی درخواست کرینگے کہ ہفتے میں یا پندرہ روز میں کچھ صابن ضرور عطیہ کریں اور خطبات میں بھی طہارت کی اہمیت کے ساتھ صابن سے ہاتھ دھو کر کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ھے۔ خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی وچیئرمین زاہد رحیم نےجامع مسجد غوثیہ ای ون ایریا کھوکھراپار، جامع مسجد سبحان برہانی ٹائون، بلال مسجد ، الشفاء مسجد سندھ گورنمنٹ سعودآباد، تھانہ کھوکھراپارمسجد میں صابن تقسیم کیئے جبکہ نزیر احمد سندیلو نے سومار کنڈانی کی مساجد اور عنایت قمبرانی نے لاسی گوٹھ، بچل گوٹھ کی مساجد کے وضوخانوں کے لیئے صابن علماء کرام کو دیئے۔ جاری کردہ۔ خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن ( رجسٹرڈ)

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW