ضلع وسطی اپنی مثبت روایات کے سلسلے کو امسال بھی برقرار رکھے گا, چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی

0
1461

بلدیہ وسطی کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی جشن بہاراں منایا جائے گا۔ریحان ہاشمی
14 مارچ سے 23 مارچ تک تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا میں سالانہ فلاور شو کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ریحان ہاشمی
بلدیہ وسطی کی اپنی نرسریز میں پھولوں کی افزائش کی گئی ہے۔ریحان ہاشمی
عوام کو خوشگوار و سرسبز ماحول کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہیں۔ریحان ہاشمی
کراچی(نمائندہ خصوصی) چیئر مین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی اپنی مثبت روایات کے سلسلے کو امسال بھی برقرار رکھے گا،ہر سال کی طرح امسال بھی جشن بہاراں منایا جائے گا، اس سلسلے میں 14 مارچ سے 23 مارچ تک تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا میں سالانہ فلاور شو کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں قائم نرسری کا دورہ اور پھولوں کی نمائش کے لئے تیار کئے جانے والے پھولوں اور پودوں کے معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی محمد صابر شیخ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس گلبرگ زون ریحان ہمدانی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خوشگوار و سرسبز ماحول کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہیں اور یہ بات باعث اطمینان و باعث اعزاز ہے کہ پھولوں کی نمائش کے سلسلے میں تمام تر پھولوں اور پودوں کی افزائش بلدیہ وسطی کی اپنی نرسریز میں کی گئی ہے جس پر محکمہ باغات داد کا مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی و بالخصوص ضلع وسطی کے عوام کو ہر سال اس نمائش کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے لہذا ہم نے اس سال بھی عوام کی دلچسپی کے لیے منفرد طرز پر نمائش کے اہتمام کی تیاریاں کی ہیں۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے بلاک 15 میں کو کو نٹ گراؤنڈ کے بالمقابل اُمِ ہانی پارک میں انکروچمنٹ سے متاثر ہونے والے بلدیہ وسطی کے سوئمنگ پول کا معائنہ کیا اور ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف کو ہدایت دی کہ اس جگہ پر جلداز جلد از سر نو پارک کی تعمیر کی جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here