لیاقت علی خان ہاؤس بی اور محمد علی جناح ہاؤس اے کی فائنل تک رسائی.لیاقت علی خان ہاؤس بی اور محمد علی جناح ہاؤس اے کی فائنل تک رسائی.

0
2069
مہمان خصوصی انجینئر ارشد خان کے ساتھ محمد علی جناح ہاؤس کی ٹیم کا گروپ قاضی نصر عباس, مبشر مختار, فضل کریم, سالار خان اور جاوید اقبال بیگ بھی موجود ہیں.

لیاقت علی خان ہاؤس بی اور محمد علی جناح ہاؤس اے کی فائنل تک رسائی.
حمزہ صدیقی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں, دانیال آصف اور ابتہاج کی نصف سینچریاں.
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے. پہلے سیمی فائنل میں لیاقت علی خان ہاؤس بی نے محمد علی جناح ہاؤس بی کو 2 وکٹوں سے شکست دی. محمد علی جناح ہاؤس بی نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جس میں وجاہت کی 33 اور حارث کی 28 رنز کی اننگز نمایاں تھیں. حمزہ صدیقی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں. لیاقت علی خان ہاؤس بی نے حسن رضا کے 46 رنز کے بدولت بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرلیا.
میچ کے مہمان خصوصی کنوینئر علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی انجینیئر ارشد خان تھے.
دوسرے سیمی فائنل میں محمد علی جناح ہاؤس اے نے مولانا محمد علی جوہر ہاؤس اے کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا. محمد علی جوہر ہاؤس اے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے عطااللہ کے 35 اور نعمان کے 34 رنز کہ بدولت 152 رنز بنائے شاہ منیب نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. محمد علی جناح ہاؤس اے نے دانیال آصف کے 55 اور ابتہاج کے 53 رنز کی بدولت دسویں اوور کی تیسری گیند پر 1 وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کردیا. اس میچ کے مہمان خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شوکت مرزا تھے.
دیگر معزز مہمانوں میں قاضی نصر عباس, فضل کریم, سید محمد فہیم, سالار خان, جاویداقبال اور اقبال شیخ شامل ہیں.
محمد علی جناح ہاؤس اے اور لیاقت علی خان ہاؤس کی بی کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میچ آج ساڑھے بارہ بجے ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ہونگے.
فائنل سے قبل صبح نو بجے وائس چانسلر الیون اور رجسٹرار الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو چانسلر سرسید یونیورسٹی جناب سراج خلجی صاحب ہونگے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here