جامعہ کراچی: ایم اے سیاسیات سال اول وآخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

0
176

جامعہ کراچی: ایم اے سیاسیات سال اول وآخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سیاسیات (پولیٹیکل سائنس) سال اول وآخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر کے امتحانات میں بشریٰ حماد بنت حماد بن محمد سیٹ نمبر534588 نے 705 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن،اُمِ فروا جمیل بنت ایس جمیل حسن زیدی سیٹ نمبر534627 نے697 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ افشاں مشتاق احمد بنت مشتاق احمد سیٹ نمبر534680 نے 678 نمبرز کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 203 طلبہ شریک ہوئے ،47 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن اور 117 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 80.79 فیصدرہا۔
ایم اے سال اول کے امتحانات میں 201 طلبہ شریک ہوئے،78 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 123 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 38.81 فیصدرہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here