صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی سید امین الحق کی رہائش گاہ آمد والدہ کی وفات پر تعزیت

0
1646

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی رہائش گاہ پر صدر مملکت عارف علوی کی آمد اور انکی والدہ کی وفات پردلی افسوس کا اظہار۔*
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ودیگر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی رہائش گاہ پر صدر مملکت عارف علوی کی آمد اور انکی والدہ کی وفات پردلی افسوس کا اظہار۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ودیگر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔صدر عارف علوی نے ملاقات کے دوران سید امین الحق سے انکی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور نکے پسماندگان کویہ صدمہ برداش کرنے کی توفیق عطافرمائے(آمین)
صدر مملکت کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھےصدرمملکت عارف علوی صحافیوں سے بات چیت کیئے بغیر سلام کرتے ہوئےروانہ ہوگئے بعدازاں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here