ساتواں اقبال میموریل یادگاری ٹیپ بال کرکٹ ٹو ر نامنٹ 2020ء

0
2063

کراچی (نمائندہ خصوصی )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی بطور مہمان خصوصی نارتھ ناظم آ با د بختیاری یوتھ سینٹر میں کھیلے جانے والا ساتواں اقبال میموریل یادگاری ٹیپ بال کرکٹ ٹو ر نامنٹ 2020ء میں شرکت۔اس مو قع پر یو نین کمیٹی نمبر 22کے وائس چیئر مین مستفیض فاروقی،یو سی 20کے چیئر مین بھی موجو د ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ڈی سلوا ٹاؤن میں اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسپورٹس ایکٹیویٹی یہ وہ واحد زریعہ ہے جو نوجوانوں کو ڈرگ اور دوسری غلط اور گندی چیزوں سے دور رکھتا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ کہ اس گراؤنڈ میں موجود چند نوجوان ایسے نکلیں گے کہ جو ڈی سلوا ٹاؤن اور کراچی بلکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرے گا۔دعا ہے کہ اللہ پاک اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائے آمین۔انہوں نے مزید کہا کہ وننگ ٹیم کو بلدیہ وسطی کی جانب سے انعام دیا جائے گا،گراؤنڈ کی حالت اور بہتری کے لئے اقدامات اُٹھائیں گے اور یہاں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ لیول پر لیجانے کی بھر پور کوشش کریں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں اُجاگر کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود جو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں وہ ہم کریں گے۔اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم گل روز اسپورٹس اور ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر عبدالرحمن ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کامیاب کھلاڑیوں کے درمیان میڈل و ٹرافی تقسیم کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here