یوم یکجہتی کشمیر ہاکی میچ کسٹم ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا

0
1557
انٹرنیشنل ہاکی پلیر محمد علی کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا گروپ ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ, آصف ظہیر, جنید اسلم اور طارق خان بھی موجود ہیں

یوم یکجہتی کشمیر ہاکی میچ کسٹم ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا.
پاکستانی عوام ‏ حق خوارادیت کے حصول کی کوششوں میں کشمیریوں کے ساتھ ہے. محمد علی
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کسٹمز پریوینٹو سروسز کلب میں سرسید یونیورسٹی کے کے زیر انتظام 10 فروری کو کسٹم ہاکی اکیڈمی اور سرسید یونیورسٹی کی ہاکی ٹیم کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا. میچ کسٹم ہاکی اکیڈمی نے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیر اور یوتھ اولمپک ہاکی ٹیم کے کوچ محمد علی تھے. کسٹم ہاکی اکیڈمی کی جانب سے شاہزیب نے دو حماد ایاز, بلال عمران اور زنیر خان نے ایک ایک گول کیا. سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے برہان, عمر حیات اوراسامہ کامل نے ایک ایک گول گول اسکور کیا.
اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل ہاکی پلیر محمد علی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا چا ہے جتنا ظلم و ستم کر لے انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا, کشمیر پاکستان بن کے رہے گا. پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہر پاکستانی کشمیر کے لئے اپنا لہو دینے کے لئے تیار ہے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ, آصف ظہیر, جنید اسلم اور طارق خان بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here