شوکت جاوید اور سید فخر علی شاہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے بلامقابلہ چیئرمین و صدر منتخب ہوگئے

0
1640

بحریہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سندھ کے محمد محسن خان, سینیئر نائب صدر,عائشہ ارم ممبرایٹ لارج و پنجاب کے شیخ مظہر احمد سیکریٹری ہوگئے.
پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جنرل کونسل کی الیکشن میٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید کی زیرنگرانی بحریہ کرکٹ اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی.جس میں جنرل کونسل کے ممبرز شوکت جاوید (چیئرمین)، سید فخر علی شاہ، شیخ مظہر احمد،فوزیہ عباس (پنجاب)، حیدر خان لہری، عاطف احمد،زہرہ غلام نبی (بلوچستان)، شہاب وصال، محمد وسیم، عائشہ کرن (خیبر پختونخواہ)، محمد محسن خان،پرویز احمد شیخ، سوہا فاطمہ (سندھ)، طاہر محمود،صاعقہ ریاض (اسلام آباد)، محمد جمیل کامران (امپائرنگ ایسوسی ایشن)، مصدق حنیف (کوچنگ ایسوسی ایشن)، سعدیہ علوی،عائشہ ارم، حمیرہ مغل اور این فاطمہ (ویمن ونگ) نے شرکت کی.اجلاس میں ارشد ستار نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے کے طور پر شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شوکت جاوید چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ممبرز کو خوش آمدید کہا اور ہاؤس کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔اجلاس میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سابق صدر مرحوم سید خاور شاہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔بعدازاں ہاؤس نے گزشتہ جنرل کونسل میٹنگ کے منٹس کو منظور کیا۔ہاؤس نے اگلے چار سال کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کے درج زیل عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا.منتخب عہدیداران و ممبران میں شوکت جاوید (چیئر مین)، سید فخر علی شاہ (صدر)، محمد محسن خان (سینئر نائب صدر)، حیدرخان لہری، محمد حمود لکھوی، افتخار احمد عاصم، ڈاکٹر نعمان الحق (نائب صدور)، شیخ مظہر احمد (سیکرٹری جنرل)، طاہر محمود (خزانچی)، مصدق حنیف، محمد جمیل کامران، طارق ندیم (میل ممبرز ایٹ لارج)، مس سعدیہ علوی، مس عائشہ ارم، مس حمیرہ مغل اور مس این فاطمہ (فی میل ممبرز ایٹ لارج) شامل ہیں۔الیکشن کے بعد چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید اور جنرل کونسل کے ممبران نے نومنتخب ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انتخابات کے بعد نومنتخب صدر سید فخر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے جنرل کونسل کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here