University

جامعہ کراچی: انجمن اساتذہ سالانہ انتخابات 2019-20 ءکے نتائج کا اعلان

وائس چانسلر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2019-20 ءکے نتائج کے تحت کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی پروفیسر ڈاکٹرانیلا امبرملک 338 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے 266 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ329 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹرمقصود علی انصاری نے282 ووٹ حاصل کئے ۔

سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر معیزخان376 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرعبدالجبارخان نے 235 ووٹ حاصل کئے ۔خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 372 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میںڈاکٹر صالحہ رحمن نے243 ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر غفران عالم سب سے زیادہ 379 ووٹ اورٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محسن علی376 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں ،جبکہ جوائنٹ سیکریٹری ہی کی نشست کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر وقار احمد نے224 اور اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر باسط انصاری نے 206 ووٹ حاصل کئے۔ دریں اثناءشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW