News

نيشنل کرکٹ اسٹيڈيم ميں تعميراتی کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور جاں بحق

مزدور کالو خان کے اہل خانہ کی تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے امداد نہ کی

کراچی : کراچی ميں پاکستان سپر ليگ کے چوتھے ايڈيشن کو خوبصورت بنانے کيلئے کام کرنے والے مزدور کی زندگی کا چراغ گل ہوگيا۔ نيشنل اسٹيڈيم کی حالت سدھارنے کيلئے اربوں روپے خرچ کرنے والا کرکٹ بورڈ غريب مزدور کی جان کی قدر نہ کرسکا۔ کالو خان کے انتقال پر خاموشی اختيار کرلی، نيشنل اسٹيڈيم کراچی ميں تعميراتی کام کے دوران رنگ ساز مزدور کالو خان منگل کی شام چھت سے گر کر جاں بحق ہوا تھا۔ تعميراتی کمپنی سميت پاکستان کرکٹ بورڈ نے مرحوم کے اہلخانہ کی کوئی مدد کرنا تو دور افسوس تک کا اظہار نہ کيا۔ تفصيلات کے مطابق نيشنل اسٹيڈيم کراچی ميں منگل کی شام مزدور کالو خان ، ماجد خان انکلوژر کی چھت پر رنگ کرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگيا مرحوم کالو خان مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور اپنے بيٹے کے ساتھ نيشنل اسٹيڈيم ميں مزدوری کررہا تھا واقع کے وقت مرحوم کا بيٹا نديم بھی مزدوری کررہا تھا جس نے باپ کو اٹھاکر اسپتال لے جانا چاہا ليکن کالو خان جانبر نہ ہوسکا۔ افسوسناک واقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ سميت مذکورہ کنسٹرکشن کمپنی نے خاموشی اختيار کررکھی ہے، عيني شاہد عمرنا حسين کے مطابق کالو خان سميت ديگر مزدوروں کو حفاظتی سامان فراہم نہ کيا گيا تھا جس وجہ سے يہ افسوسناک واقع پيش آيا انہوں نے مزيد کہا کہ ہم تمام مزدور حکومت سميت پاکستان کرکٹ بورڈ اور بسم اللہ کنسٹرکشن کے حکام سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ کالو خان کے اہل خانہ کی مالی مدد کرے۔ کالو خان سات بچوں کا باپ تھا اور غربت مٹانے کيلئے بڑے بيٹے کے ہمراہ مظفر گڑھ سے کراچی آکر مزدوری کررہا تھا۔۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW