Sports

الصغیر ہاکی کلب کے 35 سال مکمل ہونے پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ، عظمت پاشا

الصغیر ہاکی کلب کے 35 سال مکمل ہونے پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ، عظمت پاشا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب کے سینیئرز ، ویٹرنز اور جونیئر کھلاڑیوں کے اعزاز میں بار بی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، باربی کیو پارٹی الصغیر ہاکی کلب کے سابق کپتان و سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔ اس یاد گار تقریب میں نارتھ کراچی یونین کونسل چار کے چیئر مین راحت حسین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں الصغیر ہاکی کلب کے 35 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کے انعقاد کو زیر غور لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس تاریخی موقع کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، اس حوالے سے عنقریب جونیئرز ، سینیئرز اور ویٹرنز کھلاڑیوں پر مشتمل نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد بھی کیا جائیگا تاکہ کلب کے سینیئرز اور جونیئرز کھلاڑیوں کو پھر سے ری یونین کیا جاسکے ۔ کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا نے کی جبکہ چیئرمین سید صغیر حسین سمیت ممبران مبشر مختار ، مسرور جاوید ، عابد علی ، نعیم حیدر اور سمیر سلیم اور دیگر ممبران نے الصغیر ہاکی کلب کی ویٹرنز ٹیم کے قیام کے حوالے سے تجاویز دیں جسے کور کمیٹی نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آئندہ کراچی اور کراچی سے باہر منعقد ہونیوالے ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ میں الصغیر ہاکی کلب کی ٹیم بھی شرکت کریگی ۔ بعد ازاں طعام کے بعد یونین کونسل کے چیئرمین راحت حسین کو الصغیر کلب کے بانی و روح رواں سید صغیر حسین نے اجرک تحفہ میں دی جس پر راحت حسین نے انکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے الصغیر ہاکی کلب کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا ۔۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW