شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا اظہار تعزیت
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے چیئرمین اورپبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرجاویدالرحمن کے جانے سے جو خلاءپیدا ہوا ہے اس کی تلافی نا ممکن ہے۔
مرحوم نے اپنے والد میرخلیل الرحمن کے علمی وقلمی میرا ث کی شاندار انداز میں لاج رکھی۔میر جاویدرحمن کی صحافت اورملک وقوم کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے۔