Sports

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ 2023

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ

کراچی :(اسٹاف رپورٹر)علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2023 بروز منگل کو بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ میں اثھ ڈیپارٹمنٹس جن میں سافٹ وئر, سی ائی ٹی سول, الیکٹریکل ,مکینیکل, الیکٹرانکس اور بائیو میڈیکل کیے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا-
انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی – چیمپی شپ کا افتتاح پرنسپل اے ائی ٹی شاہد جمیل نے کیا-
کنوینیراے ائی ٹی قاضی نصر عباس نے طلبہ و طالبات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیےاس موقع پر فرخ نظامی نے کنوینیر اسپورٹس اے ائی ٹی قاضی نصر عباس کو گلدستہ پیش کیا-
شطرنج (بوائز ) میں پہلی پوزیشن الیکٹرانکس کے عبید رضا دوسری پوزیشن سول کے عمر شیخانی اور تیسری پوزیشن الیکٹریکل کے جہازیب نے حاصل کی ۔
( گرلز ) شطرنج میں پہلی پوزیشن سافٹ ویر کی تحسین دوسری پوزیشن بائیو میڈیکل کی خدیجہ وکیل اور تیسرے پوزیشن بائیو میڈیکل کی مذیبہ مجیب نے حاصل کی-
(ڈرافٹ) میں پہلی پوزیشن سی ائی ٹی کے کامل عباس دوسری پوزیشن میکینیکل کے محمد خان اور تیسری پوزیشن سی ائی ٹی کے شہباز علی نے حاصل کی-اس موقع پر شجر علی ہاشمی اور محمد حنیف خان بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW