Uncategorized

میڈیا الیون اورنج نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے میڈیا الیون وائٹ کو 2-3 سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ہاکی ایونٹ اپنے نام کرلیا

میڈیا الیون اورنج نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے میڈیا الیون وائٹ کو 2-3 سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ہاکی ایونٹ اپنے نام کرلیا.
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،
کھیلوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی ایم سی ایسٹ کو کھیلوں کا گہوارہ بنائیں گے، ایڈمنسٹریٹر
سجاس اسپورٹس فیسٹول اپنی مثال آپ ہے، رحمت اللہ شیخ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے تحت کھیلے جانے والے ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول ہاکی ایونٹ کا نمائشی میچ میڈیا الیون وائٹ اور میڈیا الیون اورنج کے درمیان کھیلا گیا، میچ میں میڈیا ہاوسز سے وابستہ جرنلسٹس بھر پور ایکشن میں نظر ائے، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا تاہم تیسرے ہاف میں میڈیا اورنج نے گول کرکے مقابلہ 2-3 سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے کپتان ریاض الدین، سلمان خان اور قلبے محمد جبکہ وائٹ کے کپتان مقصود احمد اور آصف خان ایک ایک گول اسکور کئے، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر آصف خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،
ایڈمنسٹریٹر ببلدیہ عظمیٰ ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ریاض الدین نے وننگ جبکہ مقصود احمد نے رنرزاپ ٹرافی وصول کی، اس موقع پر رحمت اللہ شیخ نے سجاس کی کاوشوں کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد اپنی مثال آپ ہے، فیسٹول میں ہاکی کو شامل کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسپورٹس جرنلسٹ قومی کھیل سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، ہماری اولین ترجیح ڈی ایم سی ایسٹ میں کھیلوں کو فروغ دینا اور اسے کھیلوں کا گہوارہ بنا نا ہے، جلد سجاس اور ایڈمنسٹریٹر الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا،

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW