Sports

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی جاپانی قونصلیٹ سے ملاقات

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی جاپانی قونصلیٹ سے ملاقات
احمد علی،امتیاز شیخ اور دیگر شامل تھے،اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) جاپانی قونصل جنرل توشی کازوایسومورا نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات اب اسپورٹس میں بھی مضبوط ہورہے ہیں جو دونوں ممالک کے اسپورٹس سرکل کے لئے خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا جس میں سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر امتیاز شیخ،اصغر بلوچ،ماجدہ حمید اور خالد رحمانی شامل تھے۔وفد نے جاپانی قونصلیٹ کو ٹوکیو اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر شیلڈ پیش کی اور کلفٹن کے ساحل پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپک ڈے میں شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔جاپانی قونصل جنرل توشی کازوایسومورا کا کہنا تھا کہ انہیں ایس او اے کے وفد سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے آئندہ سال پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو 70سال بھی مکمل ہو جائیں گے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے جاپان قونصلیٹ خصوصی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اس موقع پر ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ ہم سب عالمگیر اولمپک فیملی کا حصہ ہیں اور ہماری مشترکہ اسپورٹس کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر کر سکتی ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW