مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ

0
1183

مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ
امتیاز ڈولفنز کا مقابلہ شعیب لائنز سے صابر ٹائیگرز کا تبسم پینتھترز سے اور علی ایگلز کا عظیم فیلکنز سے میچ برابر ہوگیا
ضلع وسطیٰ کے اسپورٹس، کلچر اینڈ ریکری ایشن کے ڈائریکٹر محمد اکبر حسین مہمان خصوصی تھے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام منعقدہ مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، امتیاز ڈولفنز کا مقابلہ شعیب لائنز سے صابر ٹائیگرز کا تبسم پینتھترز سے اور علی ایگلز کا عظیم فیلکنز سے میچ برابر ہوگیا، ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر، ریکری ایشن ضلع وسطیٰ محمد اکبر حسین مہمان خصوصی تھے. نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے ہاکی اسٹیڈیم میں جاری مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی سیون اے سائیڈ ہاکی لیگ میں گزشتہ روز کھیلا گیا پہلا میچ امتیاز ڈولفینز اور شعیب لائنز کے درمیان 1-1 گول سے برابر ہوگیا، امتیاز ڈولفنز کی جانب سے حسن نے اور حریف ٹیم کی جانب سے شہیر انعام نے گول اسکور کیا. دوسرا میچ جو کہ صابر ٹائیگرز اور تبسم پینتھترز کے درمیان کھیلا گیا 1-1 گول سے برابر رہا، صابر ٹائیگرز کی جانب سے محمد امسل نے اور تبسم پینتھترز کیلئے اوکاشا حسین نے گول بنایا جبکہ علی ایگلز اور عظیم فیلکنز کے درمیان کھیلا گیا تیسرا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا. مہمان خصوصی محمد اکبر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ الصغیر ہاکی کلب کا بنیادی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا خوش آئند عمل ہے انہیں بہت خوشی ہوئی کہ نارتھ کراچی میں ہاکی پھر سے بحال ہوگئی ہے چھوٹے بچوں کے درمیان قومی کھیل کے مقابلوں سے انہیں مزید سیکھنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ نارتھ کراچی میں کھیل کے میدان آباد رہیں مہمان خصوصی نے اپنی جانب سے ہاکی اسٹیڈیم کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا، بعد ازاں مہمان خصوصی کو کلب کے صدر سید صغیر حسین نے پھولوں کا تحفہ دیا جبکہ سیکریٹری عظمت پاشا نے یادگاری شیلڈ پیش کی، اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے سینئر اور ویٹرنز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی حاجی یونس صدیقی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here