News

اے پی ایم ایس او کے مرکزی کابینہ کے اراکین سمیت کراچی کی مختلف جامعات اور کالجز سے سینکڑوں کی تعداد میں نواجوانوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت

اے پی ایم ایس او کے مرکزی کابینہ کے اراکین سمیت کراچی کی مختلف جامعات اور کالجز سے سینکڑوں کی تعداد میں نواجوانوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس کی قیادت بھی ایک نواجوان کے ہاتھوں میں ہے اور وہ نواجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔ اس وقت تعلیمی اداروں میں بدقسمتی سے منفی رول بنا ہوا ہے، لیکن پیپلز پارٹی اس منفی رول کو انشاء اللہ مثبت رول میں تبدیل کرکے ان مستقبل کے معماروں کو آگے لائے گی تاکہ وہ اس ملک کی باگ دور سنبھال سکیں، آج اے پی ایم ایس او کے مرکزی کابینہ کے اراکین سمیت کراچی کی مختلف جامعات اور کالجز سے سینکڑوں کی تعداد میں نواجوانوں کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آج کا نواجوان اس ملک کا مستقبل پیپلز پارٹی کو ہی دیکھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کیمپ آفس میں اے پی ایم ایس او سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، اس موقع پر ایس ایم تقی، تحسین عابدی کے علاوہ شمولیت اختیار کرنے والوں میں ابصر عدیل خالد (اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے رکن)، عبدالہادی (سیکٹر اے کے ممبر)ز عبدالرافع (یونٹ 68 ممبر) شرجیل علی (انچارج سرسید کالج)، فضل اللہ، سنی، نبیل احمد، طحہ(انچارج علی گڑھ کالج) حمار رضوی، حسین رضوی، عظیم احمد (یو سی ممبر)، حسن احمد (لائنز ایریا کمیٹی ممبر)، مصطفی (شادمان یونٹ)، ریحان اسلم، علیم (سیکٹر رکن معمار)، زاہد، عابد (ملیر زون انچارج ایم کیو ایم)، شیراز (جوہر کالج انچارج)، زریاب (رکن سرجانی سیکٹر)،شاہ نواز (مرکزی ممبر اے پی ایم ایس او)، عباس (مرکزی رکن)، شہریش ہاشمی (خواتین ونگ)، جمال خان (جامعہ کراچی رکن)، ابرار (سابقہ انچارج)، چوہدری اسلم (ممبر اے پی ایم ایس او)، زوہیب خان (یوسی انچارج)، زوہیب لالہ (رکن) عبداللہ (رکن)، ابوبکر، کاشف خان، آفاق خان، وہاج (سابقہ یونٹ انچارج)، رحمان بابر (مرکزی رکن)، اظہر، ریحاب، حمزہ، حسن، مجید، صدام، حذیفہ، فہیم، فراز، علی حیدر، زین شیخ، حسن عابد، حسین عابد، طلحہ، حماد، اسد اللہ، شفیق، بلال، مشتاق، حسن، راشد، معید، یاسر، بلال، وقار، ہریش، عباس، طلحہ، کاشان، رحیم، عمیر، عمران، مون، فرحان، فردین، اویس، نوید، طحہ، علی، سمیر، حسان ملک، نبیل احمد، ایاز، خالد، خیام، مہدی عباس، حنین عباس، فراز، سیف، شاہ زیب، داؤد، موسیٰ نواب، وقار خالد، وقار، فرحان و دیگر موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ نواجوان اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور نواجوان کسی بھی سیاسی جماعت کی ایک بڑی طاقت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نواجوانوں کی ایک بڑی تعداد جس کا تعلق کراچی شہر سے ہے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان نواجوانوں کے ذریعے پارٹی کا پیغام تعلیمی اداروں میں بہتر انداز سے پہچا سکیں گے اور شہر کراچی میں بھی بہتر طور پر کام کرسکیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو نواجوانوں کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ یہ ہی سرگرمیاں کرتے ہیں اور کسی بھی جماعت کا پیغام آگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی ایک نوجوان کے ہاتھوں میں ہے اور وہ نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا چاہتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس ملک کی مستقبل کی سیاست اور قیادت دونوں پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور اس میں مزید اس ملک کے معمار شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم ان نوجوانوں کی مدد سے نہ ہم تعلیمی اداروں میں پارٹی کے پیغام کو آگے تک پہنچائیں گے بلکہ ان تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کے بدقسمتی سے پائے جانے والے منفی رول کو بھی مثبت رول میں تبدیل کر دکھائیں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنماء تحسین عابدی نے کہا کہ ہماری قیادت نوجوان ہے اور آج ان ساتھیوں کی شمولیت سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔ تحسین عابدی نے کہا کہ آج شامل ہونے والے ہمارے ساتھیوں کا اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں ایک بڑا کردار ہے اور یہ تمام ساتھی جو آج پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں، انشاء اللہ آئندہ بھی ان کی وجہ سے مزید ہزاروں طلبہ پارٹی کا حصہ بنیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW