معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفعت سلطانہ کو ترقی مل گئی بطور ایگزیکٹو ڈا ئرہکٹر کے آئی ایچ ڈی تعنیات
معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفعت سلطانہ کو ترقی مل گئی بطور ایگزیکٹو ڈا ئرہکٹر کے آئی ایچ ڈی تعنیات۔
کراچی (طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفعت سلطانہ جو اسوقت بطور اسٹینٹ پروفیسر کارڈیولوجی کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز فیڈرل بی ایریا خدمات انجام دے رہی ہیں اںھیں اگلے عہدے پر ترقی دیکر ایگزہکٹو ڈاریکٹر کارڈیولوجی کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز تعنیات کردیا گیا ہے جو کراچی میٹرو پولٹین کے زیر اہتمام ہے۔ واضع رہے کہ ڈاکٹر رفعت سلطانہ گزشتہ کئی برسوں سے کے آئی ایچ ڈی سے منسلک ہیں اور اپنے پروفیشن میں اعلی مقام رکھتی ہیں۔ دریں اثنا ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے اعلی افسران کی شکر گزار ہیں جنھوں نے میری خدمات کو سراہا اب میں مزید جانفشانی سے اپنی خدمات جاری رکھونگی۔ انھوں نے کورونا کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے حوالے سے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوے کہا کہ اسوقت لوگوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر دل کے امراض میں مبتلا مریض رش کے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بد احتیاطی کے باعث دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔