Sports

محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ کے زیر اہتمام یوتھ اینڈ میڈیا کانفرنس کا انعقاد

محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ کے زیر اہتمام یوتھ اینڈ میڈیا کانفرنس کا انعقاد۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں واقع گرینیچ یونیورسٹی میں محکمہ ء امور نوجوانان حکومت سندھ کے تعاون سے یوتھ اینڈ میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آج ٹی وی کے پروڈیوسر خلیل جبران نے کہا کہ پروڈکشن ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن کونٹینٹ مضبوط ہونا چاہیے۔ کے 21 کے اینکر پرسن محمد ظفیر نے کہاکہ اینکر بننے کے لیے علم اور کرنٹ افیئرز نالج بے حد ضروری ہے۔ پرائم کینیڈا ٹی وی کے اینکر پرسن قاضی نعمان نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے پاکستان کا بہتر امیج بنانا آسان ہے لیکن افسوس کے ساتھ پاکستانی میڈیا اکثر ملکی مفادات کے خلاف خبریں اور پروگرامز نشر کرتا جو صحیح عمل نہیں۔ اس موقع پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ رفیق احمد نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کو میڈیا کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW