محمد علی جناح یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ پر انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد کا معاہدہ

0
1576

محمد علی جناح یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ پر انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد کا معاہدہ
کراچی:( طلعت محمود اسٹاف رپورٹر ) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) اور انسٹی ٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز کے درمیان گزشتہ روز ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے جس کے تحت انسٹی ٹیوشن اس سال کے وسط میں ماجوکے کمپیوٹر سائنس فیکلٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کمپیوٹنگ کانفرنس کے انعقاد کے لئے معاونت کریں گے رحمت یاداشت پر موجوکی کمپیوٹنگ فیکٹری کے۔ مفاہمتی یاداشت پر ماجو کے کمپیوٹر سائنس فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شوکت وصی اور چیئرمین انسٹی ٹیوشن، کراچی سیکشن کے ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری نے دستخط کئے۔ ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عاصم امداد، کمپیوٹر سائنس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سید خلیق الرحمان رازی، فیکلٹی ممبر ڈاکٹر تفسیر احمد، ڈاکٹر تیرت اور سید سرمد علی کے علاوہ انسٹی ٹیوشن کراچی کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو اور سیکریٹری ڈاکٹر عاصم الرحمان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کی عالمی کمپیوٹنگ کانفرنس کے انعقاد کے لئے انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کراچی کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس میں کمپیوٹنگ کے شعبے کے نامور اسکالرز کی شرکت کی بنا پر ہمارے طلبہ اور اساتذہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ماجو کا شمار اب اس ریجن میں بہت تیزی کے ساتھ ابھر کر سامنے آنے والی یونیورسٹی کے طور پر کیا جاتا ہے جہاں کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ماجو میں کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ کی تعلیم کی موجودہ دور میں اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی علیحدہ فیکلٹیز تشکیل دی گئی ہیں جن میں انٹرایکٹیو سیکھنے کا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شروع ہونے والی کوویڈ 19 وبائ بیماری کے بحران کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ماجو میں آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری رکھا گیا اور آن لائن امتحانات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آن لائن داخلے بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنی عمدہ کارکردگی سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ہمارے طلبا اور اساتذہ انسٹی ٹیوشن کے تعاون کا بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کے جیرمین ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےماجوکے کمپیوٹر سائنسز کی فیکلٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ اس کے طلباء کمپیوٹر سائنس کی عالمی تنظیموں کے ساتھ بھی منسلک ہیں اور اب وہ انسٹی ٹیوشن کا اسٹوڈنٹ جیپٹر بھی قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماجوکے طلبہ و اساتذہ ہمارے وائ فائ سسٹم سے منسلک ہو سکتے ہیں اور دیگر سہولیات سے بھی مستفیض ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کمپیوٹنگ پر ہونے والے ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد تک باقاعدگی کے ساتھ میٹنگ کرتے رہیں گے اور کمپیوٹنگ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here