محمد سلیم راجپوت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر منتخب ، وینا مسعود، گلفراز خان اور امتیاز احمد شیخ نائب صدور۔

0
583

محمد سلیم راجپوت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر منتخب
وینا مسعود، گلفراز خان اور امتیاز احمد شیخ نائب صدور۔ کامن ویلتھ گیمز ٹارچ ریلے کیلئے سات رکنی کمیٹی کاقیام
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کااجلاس چیئرمین ڈاکٹر جنید علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین آصف عظیم، نائب صدور وسیم ہاشمی، محفوط الحق، شاہ نعیم ظفر، سلیم احمد، ثناء علی، تہمینہ آصف، نسیم احمد قریشی، سعید جمیل اور سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت سمیت دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ایس او اے کے سینیئر نائب صدر کیلئے محمد سلیم راجپوت کو منتخب کیا گیا اس کے علاوہ تین نئے نائب صدورکیلئے وینا مسعود، گلفراز خان اور امتیاز احمد شیخ کے ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ ایگزیکٹیو ممبرز کیلئے نرگس رحیم تولہ،محمد اسلم خان اورپروین اختر کو منتخب کیا گیا اجلاس میں کامن ویلتھ گیمز کی ٹارچ کے کراچی آمد پر انتظامی امور کی انجام دہی اور تیاریوں کے سلسلے میں ڈاکٹرجنید علی شاہ کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کاقیام بھی عمل میں لایا گیا کمیٹی کے اراکین میں آصف عظیم،، ثناء علی، سعید جمیل، اصغر بلوچ،خالد رحمانی اور احمد علی راجپوت کے نام شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس او اے کے چیئرمین ڈاکٹر جنید علی شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے کوئینز بیٹن ریلے کی میزبانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پر اعتماد کااظہار ہے کراچی محبتیں بانٹنے والا شہر ہے ٹارچ ریلے کی میزبانی ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے جس کیلئے ہم پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کے تہہ دل سے مشکور ہیں شہرقائدمیں ٹارچ ریلے کے انعقاد سے بین القوامی سطح پر بھی کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اس میگا ایونٹ کو شایان شان بنانے کیلئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر اور حکومت سندھ کی مشاورت سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی ٹارچ اس سال دسمبر میں جنوبی افریقہ سے پاکستان آئے گی اس ضمن میں کوئین بیٹن ریلے (QBR) کی ٹیم کو رواں ماہ 22جنوری کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے ریلے کے مقامات وانتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی پاکستان کے بعد ٹارچ مالدیپ جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here