یوم شہادت بے نظیر ستائیس دسمبرکوگڑھی خدا بخش میں عظیم الشان جلسہ عام، پی ڈی ایم کےقائدین شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے

0
1743

یوم شہادت بے نظیر ستائیس دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں عظیم الشان جلسہ عام، پی ڈی ایم قائدین شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے
محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی استحکام بقائے جمہوریت اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔سعید غنی
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء اور مشرف آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا ان کی بہادری کی مثال دنیا کی سیاسی تاریخ میں مشکل سے ملتی ہے۔جاوید ناگوری
سعید غنی کا ضلع ذمہ دران کو اپنے اضلاع میں جنرل ورکرز اجلاس بلا کر کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت،تشہیری مہم اور شہید بی بی کے پیغام عوام تک پہنچا یا جائے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے استحکام،جمہوریت کی بقا اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 27دسمبرکو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ پر وقار انداز میں منائیں گے اس سال محترمہ کے یوم شہادت کے موقع پر PDMقائدین 27دسمبر کو گڑھی خدابخش میں بڑا جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے اس کے لئے کراچی سے پارٹی عہدیدران و کارکنان ریلیوں کی صورت میں لاڑکانہ روانہ ہونگے سعید غنی نے کراچی کے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں جنرل ورکرز اجلاس بلا کر کارکنوں سے رابطے تیز کریں پورے شہر میں پینا فلیکس اور تشہیری مہم کے ذریعے شہید بی بی کے پیغامات کو عوام تک پہنچائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء اور مشرف آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا ان کی بہادری کی مثال دنیا کی سیاسی تاریخ میں مشکل سے ملتی ہے آج ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر آمریت کی نئی شکل کے ساتھ مقابلہ کے لئے تیار ہیں اجلاس سے شہلا رضا،مرزا مقبول احمد،شاہدہ رحمانی،امان اللہ محسود،ذوالفقار قائم خانی،ایم آصف خان،خلیل ہوت،شکیل چوہدری،اسلم سموں،ظفر صدیقی،اقبال ساند،ساجد جوکھیو،کے علاوہ ضلعی دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here