پاکستان ایمیچر باڈی بلڈرز گلڈ (سندھ) کے زیر اہتمام سندھ باڈی بلڈنگ کمپی ٹیشن 2020 اکبرعلی “مسٹر سندھ” اور عثمان ” جونیئر مسٹر سندھ” بن گئے

0
1801

پاکستان ایمیچر باڈی بلڈرز گلڈ (سندھ) کے زیر اہتمام سندھ باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن 2020 اکبرعلی “مسٹر سندھ” اور عثمان ” جونیئر مسٹر سندھ” بن گئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایمیچر باڈی بلڈرز گلڈ (سندھ) کے زیر اہتمام اآئرن مین اسپورٹس اینڈ فٹنس جم ضلع کورنگی میں سندھ باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن 2020 کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا۔ سندھ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کراچی و اندرون سندھ کے باڈی بلڈنگ کلبوں کے معروف تن سازوں نے شرکت کی۔ مقابلوں کے چیف اآرگنائزر پاکستان ایمیچر باڈی بلڈرز گلڈ (سندھ) کے جنرل سیکریٹری اور آئرن مین اسپورٹس اینڈ فٹنس جم کے روح رواں دلشاد خان یوسفزئی تھے جبکہ مقابلوں کی ججنگ کے فرائض اشرف سمانا، ڈاکٹر محسن الزماں اور فہیم الدین نے انجام دیے، اس موقعے پر انکے ہمراہ پاکستان باڈی بلڈنگ گلڈ کے مولا داد بھی موجود تھے۔ باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کے اختتام پر بابر جم کے اکبر نے “مسٹر سندھ” اور پاور فٹنس کے عثمان نے “جونیئر مسٹر سندھ” کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ کورنگی کے SP بابر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزر دلشاد خان یوسفزئی نے مہمان خصوصی ایس پی بابر کوسندھ کی روایتی اجرک، ٹوپی اور خوبصورت یادگاری سونیئر پیش کیا۔ اس موقعے پر موجود دیگر مہمانوں میں نعیم نور صدیقی، شی ہان شہزاد احمد، راجہ محمد غضنفر، محمد ذیشان، امین داد خان اور دیگر کو بھی اجرک، ٹوپی اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here