وزیر محنت و تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مزدور دشمن اقدام قرار دیا ہے.سعید غنی

0
1159

کراچی :(اسٹا ف رپورٹر) موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت کا یہ اقدام ساڑھے چار ہزار سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل عام ہے.
ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار نااہل عوام دشمن حکومت نے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار چھین لیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کی جدوجہد میں عملی طور پر انکے ساتھ کھڑی ہوگی ایک جانب مدینہ کی ریاست کا نعرہ بلند کرنے والی نااہل سلیکٹیڈ حکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے تو دوسری جانب عوام کا معاشی قتل عام کررہی ہے. ہم اس نااہل اور نالائق حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں. حکومت فوری طور پر اسٹیل مل سے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لے.اسٹیل مل کو معاشی طور پر خوشحال بنانے کے لئے فوری طور پر پیکج کا اعلان کرکے مل کو چلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here