آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹس راشد منہاس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

0
1216

آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹس راشد منہاس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
افتتاحی میچ ائر مارشل نور خان الیون نے مد مقابل ائر مارشل اصغر خان الیون کو مات دیدی
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سوڈھر نے افتتاح کردیا۔کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کیا جائیگا ارشاد سوڈھر کا اعلان
انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کو صوبہ کا بے مثال کورٹ بنائیں گے افتتاحی تقریب سے خالد جمیل شمسی،شاہدہ پروین کیانی،غلام محمد خان کا خطاب
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر “آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹس راشد منہاس باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا شاندار آغاز ہوگیا،ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے اسپورٹس شخصیات کے ساتھ کراچی میں باسکٹ بال کے بڑے ایونٹ کا افتتاح کردیا،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ائر مارشل نور خان الیون نے مد مقابل ائر مارشل اصغر خان الیون کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 46کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے مات دیدی۔پروقار افتتاحی تقریب میں نہ صرف ٹورنامنٹ بلکہ بلدیہ جنوبی کی جانب سے نو تزئین شدہ باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد علی سوڈھر نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ ضلع جنوبی جو با بائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی جائے پیدائش ہے جب تک میں اس منصب پر فائز ہوں ضلع جنوبی کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا نے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتا رہوں گا جس میں سر فہرست کھیل کا شعبہ ہوگا انہوں نے کہاکہ آج اس باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے انشا اللہ دوسرے مرحلے میں واش رومز اور پبلک انکلوژر میں کرسیوں کی تنصیب کا آغاز جلد شروع کردیا جائیگا KBBAکی اپیل پر نومبرکے آخری ہفتے میں DMCساؤتھ گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔ارشاد علی سوڈھر نے کہاکہ بلدیہ جنوبی آرام باغ کو ملک کا خوبصورت پارک بنا رہی ہے جس میں عوام کو کھیل سمیت ہر قسم کی سہولت حاصل ہوگی جہاں بچوں،خواتین اور بزرگوں کے لئے خصوصی سہولیات میسر ہوں گی انہوں نے DMCساؤتھ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شاہدہ پروین کیانی کو باسکٹ بال کورٹ کو الیکٹرانک اسکور بورڈ کا عطیہ دینے پر دلی تشکر کا اظہار کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کا ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کورٹ کی تزئین و آرائش کرنے پر اظہار تشکر کیا انہوں نے محکمہ پارکس اینڈ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلدیہ جنوبی کا بھی شکریہ ادا کیا غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل یکم نو مبر کو منعقد ہوگا تقریب سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر سید نجمی عالم،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینٹر آصف عظیم،SOAکے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق،آغا سمیر خان درانی،احمر صدیقی،امجد علی خان،عبدالناصر،محمد سلیم خمیسانی،محمد ارشد،عظمت اللہ خان،مطاہر ملک اور دیگر نے شرکت کی دریں اثناء افتتاحی میچ کی فاتح ائر مارشل نور خان الیون کی جانب سے حسن اقبال 15حمزہ خواجہ 13اور حمزہ پروانی نے 11جبکہ رنر اپ ائر مارشل اصغر خان الیون کی جانب سے انجینئر زین العابدین 12،شارق سلیمان 10اور حسن علی نے 9باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک،سید مصنف شاہ اور اشرف یحییٰ جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز طارق حسین،زعیمہ خاتون،ڈاکٹر نعیم، ممتاز احمد اور راج کمار تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here