University

جامعہ کراچی:سیمسٹرزفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جولائی 2020 ء تک توسیع

موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم جبکہ گذشتہ تمام سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی
جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ کے وہ طلبہ جو موجودہ اور گذشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں،ان کی سہولت کے لئے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ تمام گذشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی کردی گئی ہے۔
طلبہ29جولائی 2020 ء تک جامعہ کراچی آئے بغیر مختلف طریقہ کارسے فیس جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام ایچ بی ایل بینک برانچز پر فیس جمع کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاہ ایچ بی ایل کی انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور کنیکٹ ایپ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل کی کنیکٹ ایجنٹ شاپ پر جاکر بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔
سندھ بینک کی تمام برانچز میں بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے اورسندھ بینک کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی مدد کے لئے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور واٹسپ نمبر 5330909-0310 سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW