وزیراعظم عمران خان۔چیف آف آرمی اسٹاف۔چیف جسٹس آف پاکستان سےسابق رکن اسمبلی کامران اخترکی پرزور اپیل

0
1264

وزیراعظم عمران خان۔چیف آف آرمی اسٹاف۔چیف جسٹس آف پاکستان سےسابق رکن اسمبلی کامران اخترکی پرزور اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹ)وزیراعظم عمران خان چیف آف آرمی اسٹاف چیف جسٹس آف پاکستان سے التجا ہے کہ پاکستان میں مکمل امن و بھائی چارے کے لئیے ناگزیر ہوچلا کہ مزید صوبوں کا قیام عمل میں آئیں خوش آئند ہےکہ پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبے کے لئیے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ماضی میں کراچی کے سیاسی و مذہبی رہنماوں کی ناعاقبت اندیشی کے باعث کراچی کو صوبہ بنائے جانے کی مخالفت کی گئی جسکا خمیازہ آج تک بھگتا جارہا ہے سندھو دیش کے کے خواہ اور پیپلز پارٹی کے سابقہ بانی کا بویا بیج جسے بھٹو نے زندہ رکھا کیا ملک دولخت ہوا اندرون سندھ میں آج بھی ہماری افواج کی سخت مخالفت موجود ہے جبکہ کراچی میں 3 کروڑ عوام ہماری پاک فوج کے شانہ بشانہ اور جان نچھاور کرنے والے مقیم ہیں اور پھر ظلم و استحصال کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جو مزید بڑھتا جارہا ہے ڈھائی کروڑ متروکہ سندھ کی زمین پر قبضہ جعلی مردم شماری نفرت بھرا کوٹہ سسٹم تعلیمی قتل عام معاشی قتل عام روزگار کا نا پید کیا جانا بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی زیادتیوں کے ازالے کے لئیے شاید جنوبی پنجاب سے زیادہ زیادتی اورشدید ضرورت جنوبی سندھ کو ہے نفرت تعصب لسانیت کے خاتمے کے لئیےانتظامی بنیاد پر غیر لسانی جہاں مہاجر پنجابی پختون ہزاروال کشمیری و دیگر کو بنیادی حق حاصل ہووزیراعلیٰ و دیگر اداروں میں ملکی ترقی کے لئیے کردار ادا کرسکیں کراچی میں رہنے والی تمام قومیتوں کو احساس محرومی سے نکالنے کے لئیے غیر لسانی بنیاد پر جنوبی سندھ صوبہ یا سندھ 1 سندھ 2 نام رکھ کر اختیارات اور وسائل تقسیم کیئے جانے سے محرومیوں کا خاتمہ اور ملکی ترقی کی نئی رائیں روشن ہونگی
پاکستان زندہ باد

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here