بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی

0
1855

کراچی(اسٹاف رپورٹ)بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ UC-08 میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا علاقہ معززین نے چیئرمین اور اراکین کونسل کا سائٹ زونUC-08 قصبہ کالونی میں نالوں کو کوور اورنکاسی وفراہمی آب کے کام کروانے پر شکریہ ادا کیا چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یوسی میں باقی مانندہ کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہے بلدیہ غربی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت نکاسی و فراہمی آب کی چھوٹی بڑی لائینوں کی تبدیلی و مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کو کوور کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے محدود وسائل کی وجہ سے انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے مگر انتظامیہ نے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جن علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے انہوں نے یقین دلایا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے انتظامیہ نے بلدیہ غربی کی حدود میں نکاسی وفراہمی آب کے مسائل پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی وضع کی ہے تاکہ عوام کو جلد ازجلد بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here