Sports

وقاص محبوب ٫ نورزمان ناصراقبال جبکہ خواتین کے مقابلے میں آمنہ فیاض ۔نورالہدی مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر معراج لمیٹڈ سندھ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔

وقاص محبوب ٫ نورزمان ناصراقبال جبکہ خواتین کے مقابلے میں آمنہ فیاض ۔نورالہدی مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر معراج لمیٹڈ سندھ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ڈی جی رینجرز ز جہانگیر خان اسکوائش کمپلیکس نا رتھ ناظم آباد میں جاری معراج لمیٹڈ سندھ اوپن اسکوائش ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ز مردوں کے مقابلوں میں نور زمان ۔ ناصراقبال ۔وقاص محبوب جبکہ خواتین کے مقابلوں میں فائزہ ظفر٫ آمنہ فیاض٫ نورالہدی اور مدینہ ظفر کا کھیل نمایاں رہا۔ایونٹ کے پہلے روز مردوں کے مقابلوں میں حماد فرید نے سلمان سلیم کو 37 منٹ میں11-3, 3.11 ,11-2 سے شکست دی ۔نور زمان نےمحمد حسن راز کو 27 منٹ میں 11-3, 11-9 اور 11- 2 سے محد فرحان نے حسیب تاج کو 24 منٹ میں 11-3, 14-12 اور 11-5 سے زیر کیا۔جبکہ دیگر مقابلوں میں پاکستان کے سابق نمبر1 ناصر اقبال نے سعید عبدل کو عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی 21 منٹ میں 11 -4 .11-,4اور 11-5 سے شکست دی ۔اسی طرح یکطرفہ مقابلے کے بعد وقاص محبوب نے عبدالقادر کو باآسانی صرف 14 منٹ میں 11-1 ٫11-0 اور 11-7 سے زیر کیاجبکہ ظاہرشاہ نے فیضان خان کو 38 منٹ میں 11-7 ٫11-4 ٫اور 11-3 سے فر حان ہاشمی نے ملک عبدالمعز کو صرف 17 منٹ میں 11-7 ٫ 11-4 ٫اور13-11 سے جب کہ ذیشان زیب نے بلال ذاکر کو 30 منٹ میں 13-11 ٫11-8 اور 11-6 سے شکست دیکرکوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ حاصل کر لی۔ایونٹ میں خواتین کے ابتدائی مقابلوں میں انعم مصطفی نے مریم ملک کو 14منٹ میں 11-5 ٫11-2 اور 11-5 سے آمنہ فیاض نے زینب خان کو 17 منٹ میں11-7 ٫11-4 اور 11-9 سے نمرہ اقبال نے فہمینہ عاصم کو 19 منٹ میں 11-5 ٫11 6 اور 11 -5 سے ہرا دیا.خواتین کے دیگر مقابلہ میں صائمہ شوکت نے الیسہ عمران کو 24 منٹ میں 11-5 ٫11-8 اور 11-5 سے شکست دی ۔اسی طرح فائزہ ظفر نے کائنات عامر کو 19 منٹ میں 11-5 ٫11-7 اور11-2 سے مدینہ ظفر نے نورالعین کو 19منٹ میں 11-4 ٫ 11-4 اور 11-3 سے کومل خان نے روشنا محبوب کو 24 منٹ میں 11-4 ٫ 11-8 اور 11-8 سے جبکہ نور الہدی نے ایمن شہباز کو 11-9 ٫11–5 اور11-5 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW