چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے گلشن اقبال بلاک 14 یوسی 18 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان فیملی پارک کا افتتاح کر دیا

0
1636

گلبہار میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔۔۔
ضلع شرقی میں پارکوں کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں، کم وسائل میں تفریحی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں جو کم وسائل میں نمایاں خدمات ہیں، رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی
کراچی(نمائندہ خصوصی)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی۔کونسلر یوسی (18)احمرانصاری۔صدرپرل ریزیڈنٹ غلام ہاشم نورانی کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 14 یوسی 18 میں ڈاکٹر عبدالقدیر فیملی پارک کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے پہلے گلبہار میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا گیا اور کہا کہ یہ واقعہ انتہائ افسوسناک ہے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پارک تباہ حال تھا اب یہ پارک بہترین ہوچکا ہے آج کے بعد اس پارک میں کسی قسم کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی پارک جس مقصد کیلئے ہیں اسی مقصد کیلئے استعمال ہونا چاہیئں رہائشی اس پارک کو اون کریں صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کئے ہیں یہ بات خوش آئند ہے کہ اسوقت تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندگان اکٹھا ہو کر بہتری لانے میں مصروف ہیں ہم سب ملکر گلدستہ بنیں گے تو مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گےیہ شہر ہمارا ہے ہمیں ملکر اس شہر کی خدمت کرنا ہے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے بلدیاتی دور میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں کم وسائل میں اتنی خدمات پر چئیرمین بلدیہ شرقی مبارکباد کے مستحق ہیں ضلع شرقی میں نمایاں ترقیاتی کام سر انجام دئیے گئے ہیں اگر انہیں مکمل اختیارات دئیے جاتے تو اب تک یہ کافی مسائل حل کر چکے ہوتے اس موقع پر یوسی چئیرمین ڈاکٹر نیاز، وائس چئیرمین توفیق نون نے بھی خدمات کو سراہا اور پارک کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، چئیرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی ودیگر بلدیاتی منتخب نمائندگان کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here