ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار

0
2270

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار
وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلی حکام سے پاکستان اسٹل کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل،رابطہ کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے 600سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے مئی2013سے اب تک کے واجبات ادا نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2013سے اب تک اسی امید کا انتظار کرتے کرتے کہ انکے واجبات کب ملیں گے تقریبا1000سے زائد ریٹائرڈ ملامین اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں، جو باقی بچے ہیں وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں اوروہ گوں ناگوں مسائل میں مبتلا ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان،اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کریں اور ان کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ضروری اقدامات کریں۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here