Articles

اگر کرکٹ سے سیاست ختم کردی جائے تو قوم سچے قومی ہیروز سے محروم نہیں ہو گی۔نازیہ علی

 

 

 

 

 

پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا لگایا ہوا پودا ہے۔نازیہ علی
علی ظفر کی پر جوش آواز کی کمی پی ایس ایل میں شدت سے محسوس ہوتی ہے۔نازیہ علی
وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ کرکٹ کے ساتھ انصاف کریں۔نازیہ علی

معروف میڈیا پرسن،سوشل ورکر اور کالم نگار نازیہ علی “پاکستان کی بیٹی” نے اپنے پاکستان سپر لیگ پر لکھے گئے کالم” پی ایس ایل کی بہار۔۔۔جیتے گا پاکستان” کی مقبولیت پر تمام پاکستانیوں اور سوشل نیٹ ورکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میڈیا کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ اپنے کالم میں نجم سیٹھی اور علی ظفر کی پی ایس ایل کیلئے کی گئی خدمات پر جب لکھنا چاہا تو محسوس ہوا اتنے بڑے کالم میں کہیں یہ نام کھو نہ جائیں ویسے بھی اس کالم کا مقصد ملکی یکجہتی تھا۔مگر سچ تو یہ ہے کہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں کرکٹ کو سیاست کی نظر کر دیا گیا جسکی زد میں کبھی کراچی سے تعلق رکھنے والے اور کبھی اردو بولنے والے کھلاڑی آئے جس میں سرفہرست نام سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا ہے۔پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کی جدوجہد سے لگایا گیا وہ پودا ہے جسکا پھل آج پورا پاکستان کھا رہا ہے مگر جس عزت کے وہ حق دار تھے وہ انکو نہیں ملی جبکہ علی ظفر جیسے گلوکار جنہوں سے “سیٹی بجے گی” گا کر عوام میں نیا جوش پیدا کیا انکی پر جوش آواز کی کمی پی ایس ایل اور اسٹیڈیم میں شدت سے محسوس ہوتی ہے۔میری وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے ساتھ انصاف کریں اور وزیر اعظم سمیت تمام حکام بالا سے درخواست کرتی ہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ کر دیں تاکہ پاکستانی قوم اپنے سچے قومی ہیروز سے محروم نہ ہو۔پاکستان کی مہنگائی اور دیگر بدترین مسائل کے باوجود اگر قوم کرکٹ کے عشق میں خوشی مناتی ہے تو پاکستانی قوم سے اسکی سچی خوشیاں مت چھینیں*

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW