Uncategorized

رکن قومی اسمبلی امین الحق نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ تکونہ پارک پر پی ایس ایل کے حوالے سے بیوٹیفیکیشن کا آغاز کر دیا۔۔

چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور پی ایس ایل کے حوالے سے بہترین انتظامات پر مبارکباد کے مستحق ہیں، رکن قومی اسمبلی امین الحق
پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ماسٹر آئل کی اس سلسلے میں خدمات قابل تعریف ہیں، امین الحق
# ان کراچی تکونہ پارک پی ایس ایل کی پہچان بن چکا ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ۔۔
کراچی(اسٹاف رپورٹ) رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے # ان کراچی تکونہ پارک کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی خدمات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ودیگر کے ہمراہ # ان کراچی تکونہ پارک کی سجاوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کیلئے وفاقی، صوبائ اور بلدیاتی سطح پر خدمات بالخصوص سیکورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے مئیر کراچی وسیم اختر نے اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کی تعمیر سمیت بہترین بلدیاتی خدمات فراہم کیں ماسٹر آئل کی خدمات قابل تعریف ہیں سجاوٹ، پارکوں میدانوں میں بہتری لانے کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ اہمیت اختیار کر چکی ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر کہا کہ ماسٹر آئل کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے تکونہ پارک کو مزید خوبصورت بنایا تین سال قبل پی ایس ایل کے موقع پر ہی اس تکونے پارک کو جو بری حالت میں تھا خوبصورت بنایا جب سے یہ پی ایس ایل کی پہچان بن چکا ہے اپنی مدد آپ کے تحت پی ایس ایل کے اقدامات کر رہے ہیں اسٹیڈیم سے منسلک اس پارک پر آکر سیلفیاں بناکر انجوائے کرتے ہیں انہوں نے ماسٹر آئل سے گزارش کی کہ وہ پارک یا گراؤنڈ بہتر بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اس موقع پر ایم ڈی ماسٹر آئل تابش جاوید نے کہا کہ بلدیہ شرقی کو آئندہ بھی اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے سجاوٹ کے افتتاح کے بعد زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے موقع پر موجود بڑی تعداد میں عوام نے زبردست الفاظ میں سراہا اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان ارشاد ظفیر، انچارج میڈیا سیل فرید تاجک سمیت بلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW