Education University

اکیڈمک کونسل کے لئے کالج پرنسپلز کی چارنشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج

اکیڈمک کونسل کے لئے کالج پرنسپلز کی چارنشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج
جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد نے اکیڈمک کونسل کے لئے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالج پرنسپلز کی چارنشستوں پرکلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔انتخابات منگل کے روز صبح09:30 تا دوپہر ایک بجے تک کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ئے۔
حتمی نتائج کے مطابق پروفیسر نعیم خالد،پروفیسرقاضی ارشد ،پروفیسر شاہدہ کلہوڑو اورپروفیسر سہیل الرحمن بحیثیت رکن اکیڈمک کونسل جا معہ کراچی کالج پرنسپلز کی نشستوں پر منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دوجنرل کالج نشستوں پر سراج الدولہ گورنمنٹ کالج ایف سی ایریا کراچی کے پروفیسر نعیم خالد 46 ووٹ لے کر اور پاکستان شپونر گورنمنٹ کالج کراچی کے پروفیسر قاضی ارشد صدیقی 40 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج ایس آرای مجید کراچی کے ڈاکٹر ایم طارق یوسف خان نے 12 ووٹ اورگورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کراچی کے پروفیسرسید سرور علی شاہ نے33 ووٹ حاصل کئے۔
پروفیشنل کالج کی ایک نشست پر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایف بی ایریا کراچی کے پروفیسر سہیل الرحمن 61 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن نزد شیخ زید اسلامک سینٹر کراچی کے لالاعبدالوحید عباسی نے 19 ووٹ اور کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کراچی کے آصف رسول نے ایک ووٹ حاصل کیا۔
خواتین کالج کی ایک نشست پر گورنمنٹ خاتون پاکستان کالج فارویمن کراچی کی پروفیسر شاہدہ کلہوڑو51 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بفرزون کراچی کی پروفیسر ساجدہ ظہیر نے 30 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ یہ انتخاب تین سال کے لئے ہواہے جس کا تعین سنڈیکیٹ کی پہلی اجلاس کی تاریخ سے ہوگا۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW