جامعہ کراچی: عالمی یوم غذا کے موقع پر سیمینار اور فوڈ ایکسپو16 اکتوبر کو ہوگا

0
2778

جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم غذا کے موقع پر سیمینار اور فوڈ ایکسپو کا انعقاد بروز بدھ16 اکتوبر 2019 ءکو صبح 11:00 بجے سے شام پانچ بجے تک شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میںکیاجارہاہے۔مذکورہ پروگرام اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن (ایف اے او)کا وفد،سندھ فوڈ اتھارٹی ،کنزیومررائٹس پروٹیکشن کونسل اور آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جارہاہے ۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ملک کی نامور شخصیات ،فوڈسائنٹسٹ ،نیوٹریشن ،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ،ایف اے او سے متعلق افراد ،فوڈ ایسوسی ایشن ،کراچی چیمبرز اینڈ انڈسٹری کے صدر اورجامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ ، انتظامی عملہ اورطلباوطالبات شرکت کریں گے۔علاوہ ازیں فوڈایکسپومیں ملک کی بڑی اور نامور فوڈ انڈسٹریز شرکت کررہی ہیں ۔
اس موقع پر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباوطالبات کے مابین مقابلہ برائے ”اینوویٹوفوڈ پروڈکٹس کنٹینٹ “ اور ”تھیم پوسٹرکمپٹیشن“ کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

.اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز شعبہ ابلاغ عامہ کراچی کی سربراہ مقرر

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز شعبہ ابلاغ عامہ کراچی کی سربراہ مقرر(انچارج) مقرر ہوگئی ہیں، انہوں نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی سے 1992 میں ماسٹرکیا. 2000 میں شعبہ سے بطور لیکچرار منسلک ہوگئیں اس دوران انھوں نے ڈاکٹر طاہر مسعود کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی، گزشتہ ماہ شعبہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے ہونے والے سلیکشن بورڈ میں وہ اور ان کی ساتھی اسسٹنٹ پروفیسر عصمت آرا کا ایسوسی ایٹ پروفیسر کے انتخاب عمل میں آگیا تھا جس کی سینڈ یکیٹ سے منظوری کے بعد ان کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here