جامعہ کراچی میں 4 ستمبر2019 بروز بدھ شعبہ علوم اسلامیہ میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا

0
3222

جامعہ کراچی میں 4 ستمبر2019 بروز بدھ کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا.جس کا موضوع ” خدمات سیدنا فاروق اعظم و سیدنا امام حسین
دفاع ناموس دین و ریاست کے تناظر میں”
اس کانفرس میں خصوصی مہمان کرامی علامہ لیاقت حسین, مفتی زبیر اشرف عثمانی, ڈاکٹر حبیب الرحمن, ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اور ڈاکٹر محسن نقوی نے شرکت کی.
اس کے علاوہ شعبے کے چیرمین ڈاکٹر عارف خان ساقی کے زیر نگرانی رہی.
اس کے علاوہ شعبے کے دیگر اساتذہ کرام ڈاکٹر تاج محمد, ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی, ڈاکٹر جواد حیدر, ڈاکٹر علوینہ ڈاکٹر عائشہ اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی.
اس کانفرس کا لب لباب یہ تھا کہ ہمارے اسلاف نے خلافت اپنازور, غلبہ حاصل کرنے کے لئے نہیں کی بلکہ دین کی سر بلندی کے لئےاور اس کی اشاعت کے لئے خلافت کی. اصل مقصد دینی محمدی کا قیام تھا.آج کے دور میں نہ کوئی عمر بن سکتا ہے اور نہ حسین لیکن ہم ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ان کے کردار کو معاشرے میں نمایاں کر سکتے ہے.
معاشرے کے اصول کے حوالے سے چند نکات پیش کیے جس میں عدل وانصاف کا قیام, امیر و غریب کا فرق مٹانے اور نت نئی چیزوں کا قیام عمل میں لایا جائے. اسی کے ذریعے ہم ترقی حاصل کر سکتے ہے.

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here