Sports

پی ایچ ایف کے آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوے ہاکی کی بحالی کے لئے کئے جانے والے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کی جانب سے کراچی میں ہاکی ایسوسی ایشن کے متوازی گروپ کے لوگوں کو پی ایچ ایف سے الحاق شدہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں ضم کرنے کے لئے بنائی گی کمیٹی کے چیئرمین پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر کی سربراہی میں ممبران اجمل لودھی, بلوچستان ہاکی ایسوسیشن کے سیکریٹری امجد ستی اور اولمپیئن دانش کلیم نے پی ایچ ایف سے الحاق یافتہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حقیقی نمائندوں جس میں پریذیڈنٹ کے ایچ اے سعید غنی کے ایڈوائزر اولمپین شاہد علی خان، سیکرٹری کے ایچ اے اولمپین کامران اشرف، اولمپین ایاز محمود، اولمپین قمر ابراھیم، اولمپین سمیر حسین، جان محمّد، لطافت شاہ، مُبشر مختار، ذولفقار حسین، محمّد علی جعفری، طلعت محمود، ضیا السلام، ارشاد حیدر، محسن علی خان، محمّد شاہد،فرحان رضا، شاہین فاطمہ، زرقا، بشری عمران، ناذلی آصف، اسد زھیر، آل حسن، مزممل حسین، فوضیہ، اسرار احمد اور طارق خان سے ملاقات کی۔
کے ایچ اے کے تمام عہدیداروں نے کمیٹی کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ پی ایچ ایف کے الحاق یافتہ رکن کی حیثیت سے پی ایچ ایف کے آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوے ہاکی کی بحالی کے لئے کئے جانے والے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW