جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی ابتدائی میرٹ فہرست جاری کردی
19 نومبر تک طلبا اعتراضات جمع کراسکتے ہیں 20 نومبرسے داخلے شروع ہوں گے پیلی بار یونیفارم پالیسی کے تحت داخلے دیئے گئے۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈ یکل میں داخلوں میں کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی، سندھ بھر کے طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ دیکھ سکتے ہیں، ڈائریکٹر ایڈمیشن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان اشرف کے مطابق این ٹی ایس کی جانب کامیاب امیدواروں کی فہرست فراہم کی گئی جسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا،19 اعتراضات جمع کراسکتے ہیں،20 نومبر سے داخلوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، صوبے میں پہلی بار یونیفارم پالیسی کے تحت داخلے دیئے گئے،28 اکتوبر کو ہونے والے ٹیسٹ میں کراچی میں 8 ہزار اور صوبے کے دیگر اضلاع میں16 ہزار سے زائد طلبا نے حصہ لیا تھا ۔این ٹی ایس حکام نے داخلہ ٹیسٹ کے 18 روز بعد انٹری ٹیسٹ لسٹ تیار کی ہے
http://ntsresults.org/nts-latest-result/