چین کی فوشان یونیورسٹی نے پروفیسرڈاکٹر بلقیس گل کو ان کی اعلیٰ تحقیق اور تدریس کی بناء پر ”لنگنن پروفیسرچیئر“ کے اعزاز سے نوازا

0
1423

چین کی فوشان یونیورسٹی نے پروفیسرڈاکٹر بلقیس گل کو ان کی اعلیٰ تحقیق اور تدریس کی بناء پر ”لنگنن پروفیسرچیئر“ کے اعزاز سے نوازا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) چین کی فوشان یونیورسٹی نے حال ہی میں جامعہ کراچی کے تحقیقاتی ادارے ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کی سربراہ پروفیسرڈاکٹر بلقیس گل کو ان کی اعلیٰ تحقیق اور تدریس کی بناء پر ”لنگنن پروفیسرچیئر“ کے اعزاز سے نوازاہے۔اس اعزاز کے ساتھ پروفیسر بلقیس چین کی مذکورہ بالا جامعہ اور جامعہ کراچی کے درمیان سائنسی معلومات اور تحقیقات کے تبادلہ میں معاون کردار اداکریں گی۔
پروفیسر بلقیس گل گذشتہ 26 برسوں سے تدریس وتحقیق میں مصروف ہیں۔اس دوران انہوں نے شورزدہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے اور غیر روایتی ”ہیلو فائٹ“ فصلوں کے استعمال پر متعددتحقیقی پروجیکٹس مکمل کئے۔وہ اب تک چھ کتب اور 123 تحقیقی مقالہ جات تصنیف کرچکی ہیں جو شورزدہ زمینوں پر تحقیق کے حوالے سے ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ان کی تصنیفات کی اہمیت کا اندازہ ان کے 3800 سے زائد حوالہ جات،144 امپیکٹ فیکٹراورh 36۔انڈیکس سے لگایاجاسکتاہے۔
پروفیسر بلقیس 10 سے زائد پی ایچ ڈی مقالہ جات کی بھی سرپرستی کرچکی ہیں،ان کو 2005 ء میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسزکا گولڈ میڈل اور 2012 تا2015 ء کے دوران یونیسکو کی تحقیقی چیئر کی صدارت بھی عطا کی گئی۔پروفیسر بلقیس گل کا نمایاں کارنامہ ایک غیرروایتی فصل کی دریافت ہے جو خشک اور شورزدہ بنجر زمینوں پر بطور چارہ کاشت کی جاسکتی ہے اور غذائی خودانحصاری کی تکمیل میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here