Sports

بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سندھ انڈر 17 بوائز اور انڈر 16 گرلز ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے ٹرائلز بدھ 27 اکتوبر کو صبح 10:00 بجے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے

بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سندھ انڈر 17 بوائز اور انڈر 16 گرلز ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے ٹرائلز بدھ 27 اکتوبر کو صبح 10:00 بجے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے.
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر ) بین الصوبائی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سندھ انڈر 17 بوائز اور انڈر 16 گرلز ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے سلسلے میں ایک روزہ ٹرائلز بدھ 27 اکتوبر کو صبح 10:00 بجے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد ہوں گے۔
شرکت کے خواہشمند سلیکشن کمیٹی کے کنوینر اولمپین ناصر علی کو اپنے ب فارم /برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ رپورٹ کریں۔
بین الصوبائی بوائز انڈر 17 اور گرلز انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ 2 سے 5 نومبر 2021 تک لاہور میں کھیلی جائے گی.
سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ نے اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں انٹر نیشنل ہاکی پلیئر حیدر حسین ، SOA سیکرٹری احمد علی راجپوت ، ارشاد علی مخدوم, نیشنل پلیئر کشمالہ بتول اور متعلقہ سیکرٹری شامل ہوں گے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW