KDA News

پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کے الاٹیز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کے الاٹیز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنزایریا مبین صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دکانوں اور دفاتر کی فروخت سے قبل مذکورہ پلازہ میں صفائی ستھرائی، روشنی کا مناسب انتظام، دیواروں سے وال چاکنگ اور پوسٹرز کا خاتمہ، ریلنگ کی تنصیب اورروڈ کارپیٹنگ کروائی جائے تاکہ الاٹیز کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے مزید کہا کہ دفاتر کی بکنگ سے قبل ماڈل دفتر بھی تعمیر کیا جائے تاکہ پروجیکٹ میں دفتر خریدنے والوں کو آسانی رہے۔اس موقع پر چیف انجینئر نوید اظہار، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم، پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد اور متعلقہ انجینئرز موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW