
علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ
کراچی :(اسٹاف رپورٹر)علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2023 بروز منگل کو بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ میں اثھ ڈیپارٹمنٹس جن میں سافٹ وئر, سی ائی ٹی سول, الیکٹریکل ,مکینیکل, الیکٹرانکس اور بائیو میڈیکل کیے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا-
انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی – چیمپی شپ کا افتتاح پرنسپل اے ائی ٹی شاہد جمیل نے کیا-
کنوینیراے ائی ٹی قاضی نصر عباس نے طلبہ و طالبات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیےاس موقع پر فرخ نظامی نے کنوینیر اسپورٹس اے ائی ٹی قاضی نصر عباس کو گلدستہ پیش کیا-
شطرنج (بوائز ) میں پہلی پوزیشن الیکٹرانکس کے عبید رضا دوسری پوزیشن سول کے عمر شیخانی اور تیسری پوزیشن الیکٹریکل کے جہازیب نے حاصل کی ۔
( گرلز ) شطرنج میں پہلی پوزیشن سافٹ ویر کی تحسین دوسری پوزیشن بائیو میڈیکل کی خدیجہ وکیل اور تیسرے پوزیشن بائیو میڈیکل کی مذیبہ مجیب نے حاصل کی-
(ڈرافٹ) میں پہلی پوزیشن سی ائی ٹی کے کامل عباس دوسری پوزیشن میکینیکل کے محمد خان اور تیسری پوزیشن سی ائی ٹی کے شہباز علی نے حاصل کی-اس موقع پر شجر علی ہاشمی اور محمد حنیف خان بھی موجود تھے۔
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی ڈی جی کے ڈی اے کی تعیناتی پر مبارک باد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) نوید انور صدیقی سرپرست اعلی کے ڈی اے ایمپلاہز یونین سی بی اے کی ہدایت پر کے ڈی اے یونٹ کے جوائنٹ انچارج CBAآرگنائیزر عمران حسین، یونین کے صدر عبدالمعروف جنرل سیکٹریری قمر عباس یونین عہیدار ذشیان ملک نشرو اشاعت یاسر علی خان سنئیر نائب صدر رفیق صدر جوائنٹ سیکٹریری شیر افگن نائب صدر عادل خان نائب صدر عزیز خان محمد اویس اور دیگر زمہ داران کی نئے تعنیات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے پرویز احمد بلوچ صاحب تعارفی ملاقات کی –
اس موقع پر CBA آرگنائیزر و جوائنٹ انچارج عمران حسین اور صدر عبدالمعروف جنرل سیکٹریری قمر عباس بھائ نے نئے تعنیات ہونے والے ڈی جی کے ڈی اے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی -اس موقع پر سی بی اے کے آرگنائیزر سید عمران حسین نے ڈی جی کے ڈی اے کو ملازمین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے گرانٹ کی رقم کو فوری بڑھانے کی تجویز پیش کی صدر عبدالمعروف کا کہنا تھا کہ ادارہ مالی بحران کا شکار نہیں صرف ہمارے ایسڈ اگر بحال ہوجائیں تو ہم ترقی کا سفر طے کریں گے جنرل سیکٹریری قمر عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک یاداشت میں ملازمین کے مسائل تحریری شکل میں آپکو دئیے ہیں تاکہ آپ ان پر نظر ثانی فرمائیں اس موقع جنرل سیکٹریری دوسری ملاقات کا ٹائم طے کیا جسمیں ایمپیلائیز یونین سی بی اے ورک چارج کنٹریک کی سمری اور سی بی اے کا چارٹر آف ڈیمانڈ ڈی جی کے ڈی اے اور انتظامیہ کو پیش کرے گی

عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دبئی میں 21 جون سے شروع ہوگا
دبئی (خصوصی رپورٹ) دبئی کئی حوالوں کے شہرت رکھتا ہے اور کئی ریکارڈ کا حامل ہے اور اب اس کے ریکارڈ میں ایک اور کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ دبئی کو عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کی میزبان کے طور پر چنا گیا ہے اس کا بات اعلان دبئی میں گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی اور پہلی فرنچائز پر مبنی شطرنج لیگ کا دبئی میں انعقاد دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون کیا جائے گا جو اس لیگ کا میزبان شرکت دار ہے۔ اس بارے میں سیکرٹری جنرل دبئی سپورٹس کونسل سعید حریب کا کہنا تھا کہ عالمی شطرنج لیگ کی میزبانی ہمارے لئے ایک اہم مواقع ہے اس سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ نئے شائقین بھی اس سے منسلک ہوں گے۔ عالمی شطرنج لیگ کا پہلا ایڈیشن 21 جون سے 2 جولائی 2023 تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہرٹیم میں 6 کھلاڑی ہوں گے جن میں 2 خواتین اور ایک آئیکون کھلاڑی ہوگا۔ لیگ میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ ہر میچ میں 6 بورڈز ہوں گے جس پر ایک ساتھ مقابلہ ہوگا۔ سرفہرست 2 ٹیمیں 2 جولائی 2023 کو لیگ کا فائنل کھیلیں گی۔
ایم ایل سی ڈرافٹ میں نئی تاریخ رقم، پاکستانی حماد کو ایم آئی نیویارک نے چن لیا
دبی:(اسٹاف رپورٹر) ہیوسٹن میں ہرمیت سنگھ کو میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) ڈرافٹ کا پہلا انتخاب قرار دیکر تاریخ رقم کی ۔ 6ایم ایل سی فرنچائزز اپنے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے اسپیس سینٹر ہیوسٹن میں جمع ہوئے اور بڑے بین الاقوامی معاہدوں کا اعلان کیا ہرمیت سنگھ کا انتخاب سیئٹل اورکس نے کیا جس نے اس ہفتے کے اوائل میں اپنا نام اور لوگو جاری کیا تھا۔ بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے 30 سالہ آل راؤنڈر سنگھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل چکے ہیں اور 2012 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی انڈر 19 ٹیم میں شامل تھے۔
اس موقع پر سنگھ نے کہا، “میں یہاں آنے کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔ میں نے مائنر لیگ کے دوران سیاٹل میں کھیلا اور میجر لیگ کرکٹ ایک بہتر انتخاب ثابت ہوسکتی ہے۔
سیئٹل اورکس، واشنگٹن فریڈم، سان فرانسسکو یونیکورنز، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور ٹیکساس (ٹیم کے نام کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے) میں سے ہر ایک نے نو کھلاڑیوں کو منتخب کیا اور کچھ ٹیموں نے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران بڑے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کیا۔
آسٹریلیا کے سابق ایک روزہ بین الاقوامی کپتان ایرون فنچ اور آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس سان فرانسسکو، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر انرچ نورٹ جے اور سری لنکا کے لیگ بریک بولر ونندو ہاسارنگا واشنگٹن کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے سیاٹل کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر حماد اعظم کو ایم آئی نیو یارک چنا ہے۔
ٹیمیں مزید بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ باضابطہ معاہدوں کا اعلان جلد کریں گے ۔ ایم ایل سی 2023 کا سیزن 13 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔